پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں پینٹنگ نمائش کا افتتاح

Published On 17 January,2024 10:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پینٹنگ کی نمائش کا افتتاح کر دیا۔

ترجمان نگران وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تصویری نمائش میں حسن مقبول باقر کی پینٹنگز رکھی گئی تھیں۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے پینٹنگز کا بغور مشاہدہ کیا، نمائش میں میڈی ایشن اور اللہ کی خوشنودی کی تلاش اور طریقے واضح کیے گئے ہیں۔