اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جنوری کو مزید 613غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 178 مرد، 137 خواتین اور 298 بچے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 72 ہزار 800 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔