روزگار کیلئے پریشان مزدور طبقہ سیاستدانوں سے نالاں، الیکشن سے کوئی سروکار نہیں

Published On 29 January,2024 11:18 am

کراچی: (لبنیٰ ممتاز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی الیکشن سے قبل سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہے جسے انتخابی عمل سے کوئی سروکار نہیں۔

محنت کش اور مزدور طبقہ روزگار کی فکر میں پریشان ہے، بھوک افلاس اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے وہ سیاستدانوں سے بھی نالاں نظر آتے ہیں، انہیں دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں جس کی وجہ سے انہیں انتخابی عمل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

محنت کش اور مزدور پیشہ افراد کو ووٹ لے کر غائب ہوجانے والے سیاستدانوں سے کسی اچھے کی امید نہیں ہے اور وہ اپنے مسائل حل نہ ہونے کے باعث ناراض بھی ہیں جس کی وجہ سے دیہاڑی دارطبقہ کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔