نوشہرہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے جو کچھ بویا و ہی کاٹ رہے ہیں۔
انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کہا کہ 8 فروری کا سورج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، بانی تحریک انصاف کی مصنوعی حکومت نے پاکستان اور ریاست پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف نکلا ہوں، اس الیکشن ان کو پتہ چلے گا، بانی پی ٹی ائی نے اپنے دور اقتدار میں پختونوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین میری مقبولیت سے خائف ہیں، مخالفین کی تقریر مجھ پر شروع ہوتی ہے مجھ پر ہی ختم ہوتی ہے، تمام پارٹیاں مل کر ضلع نوشہرہ میں اپنا کوئی کارنامہ دکھائیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے پورے صوبے میں تاریخ ساز کام کیے ہیں، پرویز خٹک خدمت کا دوسرا نام ہے۔