اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی پر عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے، شاہ محمود قریشی آئندہ 5 سال انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔