این اے 127 میں پیپلزپارٹی ووٹ خرید رہی ہے:عطا تارڑ

Published On 03 February,2024 11:03 pm

لاہور:(دنیا نیوز) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور امیدوار این اے 127 عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹوں کی خرید و فروخت کررہی ہے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور امیدوار این اے 127 عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کیمروں کی موجودگی میں پیپلز پارٹی ووٹوں کی خرید وفروخت کر رہی ہے ،جسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مقدس کتابوں پر ہاتھ رکھوا کر ووٹ خریدا جا رہا تھا کہ ہمیں اس کی خبر ہوئی ، ان مقدس کتابوں میں قران مجید، بائبل سمیت دیگر شامل ہیں، جن ووٹرز کے ووٹ خریدے گئے  ہمیں ان کے شناحتی کارڈ کی کاپیاں موصول ہوگئی ہیں۔

یاد رہیں لاہور کے حلقہ این اے 127 میں کرسچن کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے ، یہاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پہلئ بار مسلم لیگ کے امیدوار عطا تارڑ کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں ۔