کوئٹہ: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان قومی و صوبائی اسمبلی کی مختلف نشستوں پر اتحاد ہو گیا۔
دونوں جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی حلقہ این اے 265 ضلع پشین اور حلقہ پی بی 48 اور 49 پر انتخابی اتحاد ہو گیا۔
پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 265 ضلع پشین کے امیدوار خیر محمد ترین عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار رشید خان ناصر کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
حلقہ پی بی 48 کی امیدوار بی بی کوترہ اے این پی کے امیدوار عبید اللہ عابد کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔
پی بی 49 پر اے این پی کے امیدوار اصغر علی ترین پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ناصر آغا کے حق میں دستبردار ہو گئے۔