کراچی: (رطابہ عروس) کیٹی بندر کے ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی، کیٹی بندر کے قریب مچھیروں کے جال میں اربوں روپے کی قیمتی "سوا" مچھلیاں پھنس گئیں۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے جال میں "سوا" مچھلی کا بڑا کیچ آیا، مچھلیوں کی قیمت مارکیٹ میں ایک ارب کے قریب ہے۔
دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان نے کہا ہے کہ سوا مچھلی مارچ اپریل میں انڈے دینے کے لیے جمع ہوتی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں شکار سے سوا مچھلی کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔