بھٹ شاہ: دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 7 افراد شدید زخمی

Published On 06 June,2024 05:11 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) ضلع مٹیاری بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے پوری دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے سے سات افرد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کر دیا گیا، ایس ایس پی مٹیاری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایس ایچ او بھٹ شاہ کو معطل کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا۔