نہر میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد

Published On 06 June,2024 07:03 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) نہر میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی۔

جاں بحق ہونے والے بچے پبلک کالونی کے رہائشی تھے، 8 سال کے بچے کی لاش نکال لی گئی ہے، دوسرے بچے کی لاش نکالنے کے لیے ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایک ہفتے کے دوران نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نہر میں چھوٹے بچوں کے نہانے پر پابندی عائد کی جائے۔