اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدت کیس میں اپیلوں پر رواں ماہ فیصلہ کرنے کا حکم

Published On 13 June,2024 06:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیلوں پر رواں ماہ فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر 10 ورکنگ ڈیز میں فیصلہ کریں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کا فیصلہ سنانے کے دن کیس دوسری عدالت منتقلی کا ریفرنس ہائی کورٹ کو بھیجا گیا، نئے جج دوبارہ نئے سرے سے اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ممبر انسپکشن ٹیم کو ایڈیشنل سیشن جج رپورٹ بھی جمع کرائیں گے، عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔