صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا: گورنر خیبرپختونخوا

Published On 22 June,2024 07:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سابق گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا، ہم سب کو نظریاتی اختلاف پس پشت ڈال کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی ترقی میں دلچسپی لے رہی ہے، چکدرہ، چترال اور چشمہ لفٹ کینال منصوبے صوبے کے لئے بڑا تحفہ ہیں۔