کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون اور دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 5 سالہ یسریٰ دختر علی نواز، 3 سالہ روہاب دختر علی نواز اور 35 سالہ شائلہ زوجہ علی نواز کے ناموں سے ہوئی۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ٹرک اور کار میں تصادم
علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 صبا ایونیو کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔