حکومت آئی پی پیز سے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کر رہی ہے:مفتاح اسماعیل

Published On 22 September,2024 11:15 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) مرکزی رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئی پی پیزسے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کررہی ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’ ٹونائٹ ود ثمرعباس ‘میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو آئی پی پیزپاکستانیوں کی ہیں انہیں دباؤمیں لایا جاسکتا ہے، غیرملکی کمپنیوں کودباؤمیں نہیں لایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ بارے معاملہ بانی پی ٹی آئی دورمیں ری نیگوشیٹ ہوچکا ہے، شہبازشریف حکومت آئی پی پیزسےمتعلق صرف دکھاوے کی باتیں کررہی ہے، حکومت آئی پی پیزسےمتعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،جب یہ معاہدے کررہےتھےتب انہیں کیپسٹی پیمنٹ کا سوچنا چاہیےتھا، معاہدوں کےدوران بہت غلطیاں کی گئیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی چھوٹی سوچ ہے، منی بجٹ ضرورآئےگا، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہے، حکومت کومنی بجٹ نہیں لانا چاہیے، کیا تنخواہ دارطبقے پرمزید ٹیکس لگا کر انہیں مارنا ہے؟ حکومت اپنےاخراجات کو کم کرے۔

مرکزی رہنما عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہے، ریٹیلرزسے یہ ٹیکس نہیں لے سکتے باتیں ریفارمز کی کرتے ہیں۔