کراچی: پرنسپلز کے لئے سرکاری کالجوں میں کلاسز لینا لازمی قرار

Published On 25 September,2024 12:35 pm

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے تمام سرکاری کالج پرنسپلز کے لئے کلاسز لینا لازمی قراردے دیا گیا ، سیکرٹری کالجز نے ڈی جی کالجز کو ہدایت جاری کردی۔

سیکرٹری کالجز آصف اکرام کے مطابق 19 اور 20 گریڈ کے پروفیسرز کالجز پرنسپلز بننے کے بعد کلاسیں نہیں لیتے، پروفیسرز پرنسپل تعینات ہونے کے بعد کالجوں میں کلاسیں لیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پرنسپلز کے کالجوں میں کلاسز لینے سے اچھی مثال قائم ہوگی، پروفیسرز جب پرنسپل تعینات ہوتے ہیں تو اپنے سبجیکٹ کی کلاسیں نہیں دیتے ، ڈی جی کالجز تمام پرنسپلز کو ہدایت پر عمل درآمد کرائیں۔