اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلہ میں پولیس میں تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اس سلسلہ میں سرکلر بھی جاری کر دیا گیا، سرکلر کے مطابق وفاقی پولیس میں پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی ہوگی۔
سرکلر کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ افسران چھٹی دینگے، سرکلر کا اطلاق آج سے وفاقی پولیس کے تمام ڈویژنز پر ہوگا۔