بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کرنے کا اعلان

Published On 17 October,2024 04:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا کہ اگر آج یا جب بھی ترامیم آتی ہیں تو میں ووٹ کروں گی، جب بھی بل آیا تو دیکھا جائے گا۔

نسیمہ احسان نے کہا کہ مجھے اغوا کیا جاتا تو کیا میں یہاں ہوتی؟ صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر کوئی پریشر تو نہیں؟ جس پر نسیمہ احسان نے کہا کہ آپ کو بھی پتہ ہے کہ پریشر ہے۔