سینئر سفارت کار شفقت علی خان نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

Published On 01 January,2025 01:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر سفارت کار شفقت خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، شفقت علی خان روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

اس وقت دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض ممتاز زہرہ بلوچ سرانجام دے رہی ہیں، اطلاعات ہیں کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تجویز پر فرانس میں پاکستانی سفیر تعینات کیا جائے گا۔