اسلام آباد:(دنیا نیوز) ہندوستان پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن مہمات کے لیے بدنام ہے، 2020 میں یورپی یونین کی ڈس انفارمیشن لیب کی رپورٹ نے پاکستان کے خلاف بھارت کی خوفناک ڈس انفارمیشن مہم کو بے نقاب کیا تھا، اب ایک بار پھر بھارت اور اِ س کی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے اپنے دہشت گرد پراکسیز کے ساتھ مل کر اپنے گودی میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف ایک مکمل ڈس انفارمیشن مہم شروع کر دی ہے۔
پاکستان کے خلاف نئی ڈس انفارمیشن مہم بی جے پی کے ترجمان میڈیا آؤٹ لیٹ ’دی سنڈے گارڈین‘ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے جس میں بدنام زمانہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کی خدمات کو بروئے کار لا رہا ہے، یہ مہم اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ سٹینڈ آف میں بھارت کو پاکستان کے خلاف ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
احسان اللہ احسان بدنام زمانہ دہشت گرد اور اے پی ایس پشاور حملے میں معصوم بچوں کے قتل عام کا ماسٹر مائند تھا، مایوس بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسی ’را‘ مزید جھوٹے فلیگ آپریشن کے لیےاب اِسے استعمال کر رہی ہے، اس بار ایک مضحکہ خیز تخیل کے ذریعے افغانستان اور چین کو شامل کیا گیا۔
آئیے !پاکستان کے خلاف ہندوستان کی ڈس انفارمیشن مہم کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہیں
دی سنڈے گارڈین کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا 2020 سے جاری ہے ، جریدے نے احسان اللہ احسان کے بہت سے مضامین شائع کیے ہیں، ایک مطلوب دہشت گرد کو صحافتی اُصولوں اور میڈیا اخلاقیات کے خلاف جگہ دینا خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جبکہ احسان اللہ احسان کا ہر مضمون پاکستان مخالف پروپیگنڈا جعلی خبروں کی ترجمانی کرتا ہے جو اس بار اسے مزید فالس فلیگ آپریشنز کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ہر سی ٹی ماہر جانتا ہے کہ احسان اللہ احسان جی ڈی آئی کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور ’را‘ کے پے رول پر کام کر رہا ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ مذکورہ اخبار میں ایک دہشت گرد کو مصنف کا درجہ حاصل ہے، اس کی اہلیت صرف پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے کی ہے۔
’دی سنڈے گارڈین‘ کون/ یہ کس چیز کی نمائندگی کرتا ہے اور کون اسے کنٹرول کرتا ہے؟
بھارتی جریدہ ’ دی سنڈے گارجین‘ بی جے پی کا ایک منہ بولا ٹکڑا ہے، جسے بی جے پی کے سیاست دان ایم جے اکبر نے قائم کیا تھا (جنسی طور پر ہراساں کرنے والا جس کا نام بھارت میں #MeToo تحریک کے دوران لیا گیا تھا اور کئی جنسی الزامات کی وجہ سے جس نے 2018 میں بی جے پی کے ریاستی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
’مختصراً ’دی سنڈے گارڈین‘ایک بی جے پی/آر ایس ایس کے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال ہوتا ہے، سنڈے گارجین میں موجودہ پروپیگنڈا ردی کی ٹوکری ہے لیکن گوڈی میڈیا اپنی جارحیت کے بعد افواج پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی اپنی سراسر تذلیل کو چھپانے کی کوشش ہے۔
اس کے علاوہ یہ پاکستان کے خلاف سی ٹی بیانیہ کو ہتھیار بنانے اور پوری دنیا کو گمراہ کرنے کی حکمت عملی ہے جس نے پاکستان کے خلاف مودی کے جارحانہ موقف کو مسترد کر دیا ہے۔
ہندوستانی ڈس انفارمیشن مہم جو دنیا کو معلوم ہے (یورپی یونین ڈس انفارمیشن لیب رپورٹ)
دنیا ان چالوں کو بخوبی جانتی ہے جو زمین بوس ہو جائیں گی، لیکن بدقسمتی سے بھارتی میڈیا اب شدت پسندوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے، ’سنڈے گارجین‘ میں ایک معروف دہشت گرد کے مضامین کی اشاعت، ’را‘ کی جانب سے اپنے افغان رابطوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم اور معلوماتی کارروائیوں کو ظاہر کرتی ہے۔
یورپی یونین کی ڈس انفارمیشن لیب( EU Dis-info Lab) کی رپورٹ 2020 پہلے ہی پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر چکی ہے، دہشت گردوں کے اس طرح کے مضامین ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ان کی ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں۔
خیال رہے پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور ’را‘ اور ’جی ڈی آئی‘ کی ایماء پر پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ بحالی کا ریاست کی پوری طاقت سے مقابلہ کیا جا رہا ہے،
یہاں یہ بات بھارت کو نہیں بھولنی چاہیے کہ من گھڑت جھوٹ دنیا کو پذیرائی نہیں دے سکتے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ بھارت ایک معروف دہشت گرد کو اپنا میڈیا پلیٹ فارم دے کر پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔