بالاکوٹ: (دنیا نیوز) سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو چھ ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کے مطابق گلگت بلتستان آنے اور جانے والے مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، ہیوی مشینری نے 6 سے زائد گلیشیئرز کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ راستہ بحال ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمدورفت جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ بابو سر پر تمام پولیس چوکیاں بھی فعال ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ برف باری کے باعث سیاحتی مقام بابو سرٹاپ 6 ماہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھا۔