خیبرپختونخوا میں گورنرراج کی چال چلی جارہی ہے:شوکت یوسفزئی

Published On 27 May,2025 11:07 pm

پشاور:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگانےکی چال چلی جارہی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے جن کے پاس اختیار ان کے ساتھ مذاکرات کو تیارہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہروہ عمل کررہی ہے جس سے یکجہتی ختم ہو، پیپلزپارٹی کا کرپشن کےخلاف مظاہرہ قیامت کی نشانی ہے، اس معاملےکی تہہ تک جانا چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ ملک کےخلاف سازش ہورہی ہے، کیا خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگانے کی چال چلی جارہی ہے،؟ حکومت یہی چاہتی ہے کہ فوج اورتحریک انصاف کےدرمیان اختلاف رہے، پیپلز پارٹی کا گورنر صوبےمیں بیٹھا ہوا ہے۔

شوکت  یوسفزئی  نے کہا کہ بیرسٹرگوہرانتہائی شریف آدمی ہیں، وہ پنجاب،سندھ بھی جائیں اور ورکرز کو مایوس ہونے سے بچائیں، ورکرز کے اندر لاوا پک رہا ہے، ورکرز پوچھ رہا ہے بانی کی رہائی کے لیے کیا کیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہر فیوچر کی حکمت عملی بتائیں، یہ بدقسمتی ہے پارٹی میں ڈسپلن نظر نہیں آرہا ہے۔