اسلام آباد:(دنیا نیوز) فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمے کا اندراج سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کا اخراج مقدمہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
مشتاق احمد اور انکی اہلیہ نے وکیل عمران فیروز ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کر دی، جسٹس محمد آصف کل مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ حمیرہ طیبہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں 30 مئی کو مقدمہ درج ہوا تھا، دونوں کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔