پرویز الہیٰ ودیگر کیخلاف میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی

Published On 04 June,2025 07:19 pm

لاہور:(دنیا نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے سماعت کی، پرویز الہیٰ کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، وکلاء نے پرویز الہیٰ ہی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ بیمار ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں ک آرام کا مشورہ دے رکھا ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے شریک ملزم مختار احمد رانجھا نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، پرویز الہیٰ سمیت دیگر ہر پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کا الزام ہے۔