لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میوزیم میں آپریشن 'بنیان مرصوص' کی تصویری نمائش، پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
نمائش کا باضابطہ افتتاح سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ نے کیا، پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے وطن سے محبت کا فن پاروں کے ذریعے اظہار کیا۔
سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ نے فن پاروں کی تخلیقی جہتوں کا جائزہ لیا اور طلبہ سے گفتگو کی، طلبہ نے سیکرٹری سیاحت کو اپنے فن پاروں کے تخلیقی پس منظر سے آگاہ کیا۔
فرید احمد تارڑ نے فنکاروں کے جذبے، تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ یہ نمائش نوجوان ذہنوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور قومی جذبے کی علامت ہے۔
سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے فروغ میں ایسے ثقافتی پروگرام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔