نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی مل گئی اور بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
پاکستان سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب ہوگیا، سلامتی کونسل کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے، پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی بھی صدارت کرے گا۔
یہ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔