نواز شریف کی لندن میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا

Published On 06 June,2025 04:59 pm

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر لی۔

عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

نواز شریف نے کہا کہ اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے، عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اللہ خوشیاں عطا فرمائے، اللہ تعالی پاکستان کو ترقی عطا فرمائے۔