مالاکنڈ: باٹا کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا

Published On 08 June,2025 08:51 am

مالاکنڈ: (دنیا نیوز) باٹا کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا۔

دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آگ سے بڑی تعداد میں قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو، محکمہ جنگلات، ایف سی اور لیویز اہلکار وں کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔