حیدر آباد: نہر میں ڈوب کر 2 نوجوان جاں بحق، دو کو زندہ بچا لیا گیا

Published On 09 June,2025 10:51 am

حیدرآباد: (دنیا نیوز) جامشورو کے قریب نہر میں 4 نوجوان ڈوب گئے جس میں سے 2 جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان تفریح کے غرض سے نہر پر نہانے آئے تھے، جاں بحق افراد کی شناخت 14 سالہ علی حیدر اور 20 سالہ مدثر کے نام سے ہوئی ہے، چاروں نوجوان آپس میں دوست ہیں اور حالی روڈ کے رہائشی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشیں نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز علی پور چٹھہ میں قادر آباد بیراج کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔