راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، 2 جاں بحق

Published On 09 June,2025 10:53 am

جہلم: (دنیا نیوز) راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان پانی میں ڈوب گئے جن میں سے دو جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ زیب اور عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے نوجوان عبدالاحد کو بھی ڈیم سے نکال لیا گیا ہے، عبدالاحد کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق نوجوان پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی تھے، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں کو راول ڈیم سے نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔

راول ڈیم میں نوجوانوں کے ڈوب جانے کے بعد پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔