مضر صحت کھانا کھانے سے 45 سے زائد بچوں کی حالت غیر

Published On 21 June,2025 11:20 pm

چاغی: (دنیا نیوز) چہتر کے علاقے میں مضر صحت کھانا کھانے سے 45 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

42 متاثرہ طلبا کو دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایم ایس پرنس فہد ہسپتال کا کہنا ہے کہ طلبا کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنیم بلوچ نے مدرسے کا دورہ کیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا، ڈی سی چاغی، ایڈیشنل ڈی سی، ایم ایس پرنس فہد اور ڈی ایچ او ہسپتال میں موجود ہیں۔

ایم ایس کے مطابق 6 سے زائد متاثرہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بچوں نے کیا کھایا قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا؟ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔