ایبٹ آباد:(دنیا نیوز) گلیات، نتھیاگلی میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد مقامات پر سڑکیں بند ہو گئیں۔
ضلعی انتظامیہ نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کارروائی کی ہدایت کردی ، جب کہ ٹیکنیکل سٹاف کو روڈ کلیئرنس کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی جی جی ڈی اے شاہ رخ علی کا کہنا تھا کہ خود آپریشن کی نگرانی کر رہا ہوں ، سیاحوں سے احتیاط کریں اور بارش میں سفر سے گریز کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری گاڑیاں سڑک کنارے پارک نہ کریں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔