دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سٹیک ہولڈر ایک پیج پرہیں: شاہد رند

Published On 11 July,2025 10:28 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرایک پیج پرہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزافسوس ناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردی کےخلاف جنگ کوہمیں بطورقوم لڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرایک پیج پرہیں، دہشت گردوں نے چار سے پانچ مقامات پر حملے کیے تھے، دہشت گردوں کو صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے میں کامیابی ملی۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ جن مقامات پر سکیورٹی فورسزتعیناتہے وہاں دہشت گردوں کوکامیابی نہیں ملی، صوبے میں دہشت گردی کی کوششیں ناکام بھی بنائی جارہی ہیں، بات چیت ان سے ہو گی جو ریاست اور آئین کو تسلیم کریں گے۔