بانی سے جیل میں آج کون کون ملاقات کرے گا؟ فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

Published On 14 July,2025 10:25 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی سے جیل میں آج کون کون ملاقات کرے گا؟ فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلہ میں کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

فہرست کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ ملاقات کے لئے آئیں گے، نعیم بخاری، نیاز اللہ نیازی کا نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

وکیل ظہیر عباس اور ہارون نواز کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور دیگر فیملی ممبران بھی ملاقات کے لئے آئیں گے۔