اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکمران ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں۔
سینئر سیاست دان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ چاہتے ہیں ملک میں اپوزیشن کا کوئی وجود ہی نہ ہو، دھڑا دھڑ اپوزیشن رہنماؤں کو نااہل کیا جارہا ہے، ملک میں سیاسی انتقام عروج پر ہے، پاکستان مزید اس طرح نہیں چل سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہوٹل کی انتظامیہ پر پریشر ڈال کر بکنگ منسوخ کرا دی، فسطائی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، آج اے پی سی ضرور کریں گے، مصطفی نواز کھوکھر ڈٹ گئے۔