اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے گئے، مجلس وحدت المسلمین کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔
مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے راجا ناصر صدارت کریں گے جب کہ شیعہ علماء کونسل مرکزی مجلس عاملہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی زیر صدارت اجلاس کل ہوگا۔
اجلاس میں وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات، تعطل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین حالیہ صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔