اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق انڈر ٹرائل افغان باشندوں کی واپسی کے لیے فارن ایکٹ کی دفعہ 14-بی لگائی جائے گی، سزا کاٹنے والے یا جن کا مقدمہ چل رہا ہے، انہیں بھی واپس بھیجا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، 30 جون کے بعد پی او آر کارڈ ہولڈر کا قیام غیر قانونی ہے۔
وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کر دی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، جیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔