پی ڈی ایم اے ٹیم نے 250 فٹ گہرے کنویں میں گری بچی کو بحفاظت نکال لیا

Published On 08 August,2025 11:42 pm

مستونگ: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے ٹیم نے 250 فٹ گہرے کنویں میں گری بچی کو بحفاظت نکال لیا۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق مستونگ میں رضیہ نامی 9 سالہ بچی 250 فٹ گہرے کنویں میں گرگئی، انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر پی ڈی ایم اے نے ریسکیو ٹیم بھیجی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو ٹیم نے کنویں میں گرنے والی بچی کو بحفاظت نکال لیا، حالت مستحکم نہ ہونے کے باعث بچی کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔