اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کمیٹی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کو بھیجا جائے گا، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کو فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ہر آپشن پر غور کرے گی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو برقرار رکھا جائے گا۔