کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت پیپلزپارٹی سندھ کے انفارمیشن ونگ کا اہم اجلاس ہوا۔
شرجیل انعام میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کی اپنی روایت کو مزید آگے بڑھا رہی ہے، سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے، سندھ بھر میں این آئی سی وی ڈی نیٹ ورک قائم ہے، دل کے تمام علاج مفت کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے میدان میں نئے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز قائم کی جا رہی ہیں، موجودہ تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، تھر کول پراجیکٹ سندھ کی ترقی کے ضامن ہیں۔