حکومت کا یکم ربیع الاول سے عشرہ جشن رحمت اللعالمینؐ منانے کا اعلان

Published On 26 August,2025 12:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے یکم ر بیع الاول سے عشرہ جشن رحمت اللعالمینؐ منانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا، اسلام آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، حضرت محمدﷺ نے محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیا۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔