اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے اگلے سال مون سون مزید 30 فیصد شدید ہونے کی پیشگوئی کردی۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے ’’دنیا پوڈ کاسٹ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال مون سون اپنے وقت سے 15 روز پہلے آئے گا، آئندہ برس مون سون کے دو سے تین سپیل زیادہ ہونگے، مون سون شروع بھی جلد ہوگا اور ختم بھی لیٹ ہوگا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچہ سے ملکی نظام نہیں چل سکتا، نئے صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوگی۔