لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا طوفانی سپیل جاری رہا۔
گجرات، ظفروال، وزیرآباداوردیگرعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی گئی، جہلم ، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بڑھ گیا، واضح رہے کہ سیالکوٹ میں گزشتہ روز بارشوں کا11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
شہر میں 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، سیالکوٹ میں دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے۔