سیلابی صورتحال: عوام الخدمت فاؤنڈیشن کا رضا کار بنیں، حافظ نعیم الرحمان

Published On 27 August,2025 07:43 pm

لاہور:(دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے الخدمت فاؤنڈیشن کا رضاکار بنیں۔

صوبائی دارالحکومت کے منصورہ مرکز سے جاری اپنے ملک میں سیلابی صورتِ حال پر جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات میں بڑی تباہی کے بعد اب پنجاب سیلاب کی زد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، مشکل کی اِس گھڑی میں عوام سے اپیل ہے الخدمت فاؤنڈیشن کا رضاکار بنیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ان حالات میں تمام تر سیاسی ودیگر وابستگیوں کو پس پشت ڈال کر متاثرین کی مدد کی جائے، سیاسی جماعتوں کے کارکنان آئیں اور مل کر ملک وقوم کی خدمت کریں،الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان نے لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جانیں قربان کردیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام میں خدمت کا جذبہ موجود لیکن راستہ نہیں مل رہا، پلیٹ فارم ہم دیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان آئیں اور ملکر ملک وقوم کی خدمت کریں، عوام آگے بڑھیں اور خدمت کے اِس سفر کا حصہ بنیں۔