کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انتظامات مکمل ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے، تمام بیراجوں کے دروازے بہترحالت میں ہیں۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا ریلا بڑا ہونے کی صورت میں کچے کاعلاقہ سب سے زیادہ متاثرہوگا، ،بھارت نے اچانک پانی چھوڑا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔