کراچی: (دنیا نیوز) سینئروزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مدد کی ضرورت ہوئی تو سندھ حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑی ہوگی، سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہر لمحے کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے، سندھ میں اس وقت ایمرجنسی نہیں، دعا ہے کوئی بڑا نقصان نہ ہو۔