لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈرون اور اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال، پنجاب میں ریسکیو اینڈ ریلیف کا نیا رول ماڈل بن گیا۔
سیلاب میں پھنسے افراد کا پتہ لگانے اور فوری مدد کی فراہمی کے لیے تاریخ میں پہلی بار ڈرون سروس کا استعمال کیا گیا۔
دریائے راوی، چناب اور ستلج کے متاثرہ علاقوں کی ڈرون سے نگرانی جاری، لائیو فیڈ لاہور میں قائم مرکزی نظام مانیٹر کر رہا ہے۔
ڈرون فیڈ جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی نظام سے منسلک ہے جو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ڈیٹا مرتب کر رہا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کا حامل نظام متاثرہ علاقوں کے ڈیجیٹل گرافکس بھی تیار کر رہا ہے، جدید نظام ریسکیو 1122 کو فوری خبردار کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حکومت سنبھالنے کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس نظام کی بنیاد ڈالی تھی۔