مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز پہنچ گئیں

Published On 30 August,2025 06:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہردم متحرک ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد ہوئی، پی ڈی ایم اے پنجاب کے افسران نے سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریف کیا، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بھی ویڈیو لنک پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کو میڈیکل سہولتوں اور کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔