ہیڈ تریموں پر شدید سیلاب، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی: وزیراعلیٰ سندھ

Published On 02 September,2025 01:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیڈ تریموں پر شدید سیلاب ہے، گڈو بیراج تک پانی پہنچنے میں دو دن لگیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی آئے گا، ،لوگوں اور مال مویشیوں کو بچانا ہے، پاک آرمی اور نیوی سے مدد مانگی ہے، 4 سے 6 ستمبر کے دن ہمارے لئے اہم ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے سیکرٹریٹ میں فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا، سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا، انتظامیہ کو کسی بھی صورتحال میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات ہوئی، سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی، بلاول بھٹو نے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی۔