چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب نے تباہی کی نئی داستانیں رقم کردیں، 41 افراد جاں بحق

Published On 02 September,2025 01:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) چناب، راوی اور ستلج نے تباہی کی نئی داستانیں رقم کردیں،،سیلابی پانی میں ڈوب کر اموات کی تعداد 41 ہو گئی۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سیلابی صورتحال سے 3 ہزار 129 دیہات متاثر ہوئے، ریلوں نے 24 لاکھ 8 ہزار آبادی کو متاثر کیا، مختلف مقامات پر 390 فلڈ ریلیف اور 389 میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے گئے، ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو پناہ فراہم کی گئی۔

متاثرہ علاقوں سے بڑے پیمانے پر انخلا، 9 لاکھ 32 ہزار 323 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 6 لاکھ 48 ہزار 62 مویشیوں کو سیلاب متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا، چناب نے سب سے زیادہ 1 ہزار 578 دیہات کو متاثر کیا۔

پی ڈی ایم اے کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ راوی کے سیلاب سے 1 ہزار 33 اور ستلج کے 518 مواضع متاثر ہوئے۔