خیبر پختونخوا: ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں بدھ کو کرفیو نافذ

Published On 02 September,2025 10:35 pm

ٹانک:(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں بدھ کے روز کرفیو نافذ ہوگا۔

 مقامی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کا دورانیہ صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی حکام کا مزید کہنا تھا کہ جنڈولہ میں مارکیٹیں اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی جب کہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، شہری مکمل تعاون کریں۔